سیلولر کنکشن کے حصول، خریداری اور سِم کے استعمال کے لیے شرائط و ضوابط

درج شدہ تمام ہدایات آریٹر کی حاصل کردہ سیلولر سروسز (”سروسز“)، سیلوکر کنکشن (”کنکشن“) کی خریداری اور سِم (SIM)/کنکشن /ایکوپمنٹ کے استعمال کے لیے حاصل کردہ خدمات کے لے شرائط و ضوابط (”شرائط و ضوابط“) ہمیں۔ ان شرائط و ضوابط میں دئیے گئے الفاظ اور اصطلاحات جن کی وضاحت نہیں کی گئی کا مطلب یہی سمجھا جائے جو پاکستان ٹیلی کمیشنیکیشن (ری۔ آرگنائزیشن) ایکٹ 1996کے سیکشن 57کے تحت وفاقی حکومت کے جاری کردہ رولز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (اتھارٹی) کی جانب سے وقتاََ فوقتاَ وضع کردہ قواعد،اتھارٹی کی جاری کردہ پالیسیز اور SOPs، آپریٹر کے لائسنس کی شرا ئط و ضوابط، آپریٹر کی ویب سائٹ پر دستیاب شرائط میں درج ہیں۔

کی خریداری اور استعمال سِم (SIM)

خریداری کی شرائط: خریدار/صارف موثر اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر /اصل پاسپورٹ مع موثر ویزا/پاکستان اوریجن کارڈ (POC)/رہائش کے ثبوت کا کارڈ (PCR)/ NARAشناخت میں سے جو بھی لاگو ہو گی فراہم کرے گا۔ غی رملکی، افغانی باشندہ اور اجنبی (Alien) ہونے کی صورت میں فروخت کنندہ مطلوبہ دستاویزات کی نقل حاصل کر کے دی گئی مدت میں آپریٹر کو ارسال کرے گا۔

سِم (SIM) ایکٹویشن کا طریقہ کار: خریداری/صارف آپریٹر کے اپنے کسٹمر سیلز/سروس سنٹڑ مقررہ کردہ فرنچائز اور رجسٹرڈ ریٹیلر (فروخت کنندہ) کو اپنا موثر قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کرے گا۔ فروخت کنندہ خریدار کے شناختی کارڈ پر پہلے سے درج شدہ سموں کی تعداد کی بنیاد پر (اگر اس وقت لاگو ہوں گی) اس کی سِم خریدنے کی اہلیت دیکھے گا اور اہل ہونے کی صورت میں صارف کو MSISDNکے انتخاب کے لیے کہے گا۔ MSISDNکے انتخاب کے بعد فروخت کنندہ صٓرف کے انگوٹھے/انگلی کو مقررہ کردہ بائیو میٹرک سیکنر کے ذریعے سکین کرے گا اور حاصل شدہ انگوٹھے/انگلی کے نشان کو صارف کے شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ کمپنی کو نادرا سے تصدیق کے لیے بھیجے گا۔ تصدیق کے عمل کی کامیاب تکمیل پر آپریٹر 24گھنٹے کے اندر سِم (SIM) ایکٹیویشن (فعالی) کو یقینی بنائے گا۔ صارف کے انگوٹھے/انگلی کی نادرا سے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں فروخت کنندہ صارف کو وجوہات سے آگاہ کرے گا۔ ایسی صورت میں آپریٹر ذمہ دار نہ ہو گا اور صارف کو مزید رہنمائی کے لیے نادرا سے رابطہ کرنا ہو گا۔

ڈپلیکیٹ سِم کے اجرا اور صارف کے کوائف کی تبدیلی کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا تاہم دیگر مقررہ کردہ شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

صارف کی رضامندی اور حلف نامہ: یہ شرائط و ضوابط صارف کی سِم خریداری کے ساتھ ہی لاگو ہوں گی۔ صارف نادرا سے تصدیق کے لیے انگوٹھے /انگلی کے نشان کی فراہمی کے ذریعے تمام شرائط و ضوابط بشمول آپریٹر کی ویب سائٹ پر دستیاب شرائط و ضوابط کی قبولیت اور منظوری دیتا ہے۔ مزید براں اس عمل کے ذریعے صارف اپنے بائیو میٹرک مواد کی نادرا سے تصدیق کو قبول کرتا ہے اور اس کی منظوری دیتا ہے جو کہ ایک قانونی ذمہ داری ہے جس کے بغیر کی تصدیق /فعالی ممکن نہیں۔ آپریٹر کو حق حاصل ہے کہ وہ ایسے صارف کی سِم (SIM) ایکٹیوشن (فعالی) سے انکار کر دے یا کنکشن منقطع کر دے جو شرائط و ضوابط کو قبول نہیں کرتا یا درج بالا قوانین بشمول منصفانہ استعمال کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ڈپلیکیٹ سِم کے اجرا اور ایسی تمام سمیں جو کہ بائیومیٹرک نظام کے تحت جاری ہوئی ہوں کو اپنے نام سے ہٹانے کے لیے بھی بائیومیٹرک طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

چارجز (رقم کی ادائیگی): صارف کی جانب سے ایڈوانس یا سروس کے حصول کے بعد ادا کی جانے والی (فیس) میں درج ذیل اخراجات شامل ہوں گے، تاہم یہ اس تک محدود نہیں

(الف)

                ٹیرف، لاگت، نرخ، انسٹالیشن کے اخراجات، لائن رینٹِ کنکشن کے اخراجات، ایکوپمنٹ کی قیمت، سِم کارڈ کی قیمت، تصدیق کے اخراجات، VUR، اضافی خدمات کی فراہم

                                کے اخراجات اور دیگر اخراجات مثلاَ فیس، دیگر ادائیگیاں جو کہ رائج قانون کے مطابق ضرورت پڑنے پر اتھارٹی کی منظوری سے وقتاَ فوقتاَ لاگو کیے جائیں گے۔

(ب)

                ٹیکس، ڈیوٹیز اور محصولات جو کہ رائج قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق لاگو ہوں

                                آپریٹر صارف کے لیے ابتدائی طور پر مناسب کریڈٹ لِمٹ کا تعین کرے گا، کال چارجز کا تعین آپریٹر کی جانب سے تیار کردہ بِل /کال کی تفصیلات کی بنیاد پر آپریٹر خود کرے گا۔

عدم ادائیگی (دیوالیہ): آپریٹر ان وجوہات کی بناپر صارف کی سروس منقطع کرنے کا مجازہو گا (الف)مقررہ مدت کے اندر بل کی عدم ادائیگی (ب) دی گئی کریڈٹ لِمٹ سے تجاوز(ج) ٹیلی کام صارفین کے تحفظ کے لیے قوانین کی رو سے منصفانہ استعمال کی پالیسی اور شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی اور Protection from SPAM, Unsolicited fraudulent and کی خؒاف اور وقتاَ فوقتاَ دیگر لاگو قوانین کی خلاف ورزی۔  obnoxious communication Regulation 2009

عدم استعمال

اگر صٓرف 180دن تک غیر فعال (ان ایکٹیو) رہتا ہے تو آپریٹر کو حق حاصل ہے کہ وہ اس کی سروس منقطع کر دے اور MSISDNکسی دوسرے صارف کو جاری کر دے جس کے لیے صارف کوکوئی متبادل نہیں دیا جائے گا۔ تاہم صارف بذریعہ تحریری رابطے، فیکس یا ای میل وغیرہ آپریٹر کو مطلع کر کے اپنا کنکشن مخصوص مدت تک بحال رکھ سکتا ہے جس کے لیے اسے مقررہ ادائیگی کرنا ہو گی (اگر کوئی ہو)۔

ذمہ داریاں

صارف کسی صورت میں اپنی سِم کا غلط استعمال نہیں کرے گا اور سِم /ٹرمینل ایکوپمنٹ کے کسی قسم کے استعمال بشمول تمام کالز، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کا خود ذمہ دار ہو گا جس کی روک تھام کے لیے صارف پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے شخص کو اپنے سِم /ٹرمینل ایکوپمنٹ کو استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہ دے تاکہ وہ نا پسندیدہ ناقابلِ بردات، غلط معلومات پر مبنی، غیر موزوں یا غلط پیغامات کالز یا مواصلات کا مرتکب نہ ٹھہرے۔

صارف فراہم کی گئی معلومات میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں آپریٹر کو 24گھنٹے کے اندر مطلع کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔ صارف سِم کے حصول اور استعمال کے متعلق تمام معلومات /ضروریات سے خود کو آگاہ رکھے گااور کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں بذاتِ خود ذمہ دار ہو گا۔

سِم کارڈ کے گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں صارف کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر مگر 24گھنٹے کے اندر آپریٹر کو مطلع کرے اور اپنی سِم بند

کرنے کی درخواست کرے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اگر سِم کسی غیر قانونی یا مجرمانہ سرگرمی میں استعمال ہوئی تو صارف کو مجرمانہ ذمہ داری سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جاسکے گا۔

صارف کسی بھی قسم کے ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے جیسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔ پہلی بار اس قسم کی سرگرمی میں ملوث پانے کی صورت میں بھیجی جانے والی پیغامات کی سہولت کو بند کیا جائے گا۔

 دوبارہ ایسا کرنے پر صارف کے کنکشن کو مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

تبدیلیاں

آپریٹرز فیس، نرخ، ریٹ اور چارجز وغیرہ کو تبدیل، ان میں اضافہ یا کمی کر سکتے ہیں اس تبدیلی کے بارے میں صارفین کو اتھارٹی کی منظوری، اگر ضروری ہوئی کے بعد مروجہ قوانین کے مطابق مطلع کریں گے۔

ناگہانی حادثات

ایسے حالات یا واقعات کی صورت میں جو کہ آپریٹر کے بس سے باہر ہوں بشمول قدرتی آفات، امن و امان کے مسائل، جنگ یا ملٹری آپریشن، قومی یا مقامی ہنگامی صورتحال، حکومت کا یا کسی دوسرے مجاز ادارے کا کسی فعل کا حکم دینا یا منع کرنا، کسی بھی قسم کے صنعتی تنازعات، آگ، آسمانی بجلی، دھماکے، سیلاب، غیر معمولی نوعیت کے موسمی حالات، کسی بھی شخص کی طرف سے کسی ایسے فعل یا عم فعل جس کے لیے آپریٹر ذمہ دار نہیں بشمول جیمرز اور تھرڈ پارٹی کی دیگر فریکونسی انٹرفیرینس کی معطلی، ہڑتالیں، لاک آؤٹ، سہولیت کی فراہمی میں سسٹم کی مرمت کے باعث تعطل جس میں آلات اور موسمی حالات دونوں شامل ہیں۔ ان شرائط و جوابط کے مطابق آپریٹر صارف کو اس دوران سہولیات فراہم نہ کرنے کے لیے جوابدہ نہیں ہو گا۔

قانونی چارہ جوئی

اگر دو پارٹیوں کے درمیان کوئی تنازعہ یا اختلاف پیدا ہو جائے جو کہ باہمی رضامندی سے طے نہ ہو سکے تو معاملہ اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا جس پر قانونی دفعات، طے شدہ ضوابط اور آپریٹر کے ٹیلی کام لائسنس میں موجود شرائط کے حوالے سے شکایت کی تحقیق اور شنوائی کی جائے گی۔

متنوع

آپریٹر کے تشہیری مواد، اشتہارات اور تشہیری مہمات میں دی گئی معلومات اور آپریٹر کی ویب سائٹ پر موجود شرائط و ضوابط کا اطلاق صارفین کے کسی بھی سروس حاصل کر نے کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا اور اسے صارف اور آپریٹر کے مابین معاہدے کا حصہ سمجھا جائے گا۔ صارف سہولیات ختم ہونے کی صورت میں واجبات کی ادائیگی کے بعد سکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

صارف کی تمام معلومات ہر صورت میں پوشیدہ رکھی جائیں گی، ماسوائے ایسی صورت اگر حکومت اداروں یا ایجنسیوں کو بتانا درکار ہو یا بصورتِ دیگر صارف کی مرضی سے ظاہر کی جائیں گی۔

ان شرائط و ضوابط پر پی ٹی اے کی جانب سے وقتاَ فوقتاَ جاری کیے گئے ایکٹ کی دفعات، ضابطوں اور ریگولیشن، لائسنس کی شرائط اور ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔